37

پنجاب حکومت کا نئے مالی سال سے مویشی منڈیوں میں فروخت ہونے والے جانوروں پر ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ

ساہیوال( 63نیوز ساہیوال) پنجاب حکومت نے نئے مالی سال سے مویشی منڈیوں میں فروخت ہونے والے جانوروں پر ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت بڑے جانور پر 5سو اور چھوٹے جانورپر ایک سو روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا -یہ بات کیٹل مارکیٹس مینجمنٹ کمیٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری احمد علی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی -انہو ں نے بتایا کہ ٹیکس وصولی کا فیصلہ کابینہ کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے فنانس نے کیا ہے جس کا محکمہ لوکل گورنمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری رکر دیا ہے -چوہدری احمد علی نے بتایا کہ نوٹیفکیشن کے مطابق مویشی منڈی میں فروخت کے لئے لائے جانے والے جانوروں سے ضلع کی حدود میں داخلے کے وقت بالترتیب 500اور100روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا جس کے لئے وصولی کمپنی خود کرے گی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں