31

یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں صحافیوں کے لیےدو روزہ ورکشاپ کا انعقاد، DPOساہیوال بطور مہمان خصوصی

Spread the love
  • 6
    Shares

*یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں یو ایس ایمبیسی کے تعاون سے ساہیوال، اوکاڑہ اور چیچہ وطنی کے صحافیوں کے لیے ڈیجیٹل ایمپاورمنٹ آف جنرلسٹس کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد،ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی بطور مہمان خصوصی شرکت،ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں*

ساہیوال ڈیجیٹل امپاورمنٹ آف جرنلسٹس کے حوالے سے یو ایس ایمبیسی کے تعاون سے پاکستان یو ایس ایلیومنائی نیٹ ورک کی جانب سے دو روزہ ورکشاپ یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں منعقد ہوئی جس میں ساہیوال ،اوکاڑہ اور چیچہ وطنی کے صحافیوں کے علاوہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ جرنلزم ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔دو روزہ ورکشاپ میں صحافیوں کوجدید ٹیکنالوجی کوبروئے کار لاتے ہوئے عصر حاضر میں پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے موثر رپورٹنگ کے حوالے سے تربیت دی گئی۔ویڈیو ایڈیٹنگ، فوٹوگرافی ،بلاگز ،پوڈکاسٹ ،ویب سائٹس،یوٹیوب، ٹویٹر، فیس بک اور سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے حوالے سے تربیت دی گئی ،جب کہ سائبر لاز اور پیمرا رولز کے حوالے سے ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ محترمہ نازیہ جبیں نےشرکائے ورکشاپ کو لیکچر دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقعہ پر انہوں نے شرکاءسے اپنے خطاب میں کہا کہ پرنٹ الیکٹرونک میڈیا کے بعد سوشل میڈیا عوام تک بہت زیادہ رسائی حاصل کر چکا ہے۔ جہاں سوشل میڈیا کے بہت سے فوائد ہیں وہیں اس کے نقصانات سے بھی ہمیں باخبر رہنا ہوگا۔ایک صحافی کے لئے بہت زیادہ ضروری ہو گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی خبر کو بغیر تصدیق اپنے چینل کو نہ بھجوائے ۔باشعور لوگ واٹس ایپ گروپس میں جھوٹی افواہوں کی حوصلہ شکنی کریں۔ٹرینر کے فرائض احسن رضا اور سرفراز علی نے سرانجام دیئے ۔بعد ازاں مہمان خصوصی ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء اورڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ محترمہ نازیہ جبین نے ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں