106

ساہیوال۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ساہیوال میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم۔

ساہیوال۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ساہیوال میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم
لاہور18جون: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساہیوال کے علاقے گلستان کالونی میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مقتولین کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں