79

ساہیوال۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خا لد عبداللہ کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 کی ممکنہ سیلاب 2020 کی تیاریوں کے سلسلہ میں دوسری پری فلڈ موک ایکسر سائزنہر لوئر باری دوآب پرکی گئی۔

ریسکیو 1122 ساہیوال کی دوسری پری فلڈ موک ایکسرسائز
ساہیوال۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خا لد عبداللہ کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 کی ممکنہ سیلاب 2020 کی تیاریوں کے سلسلہ میں دوسری پری فلڈ موک ایکسر سائزنہر لوئر باری دوآب پرکی گئی۔موک ایکسر سائز میں مہمان خصوصی کے طور پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو اسد رضا کاظمی نے شرکت کی۔اس کے علاوہ ، سول ڈیفنس، پولیس، ٹریفک پولیس، ہیلتھ، لائیو سٹاک، PDMA، ایجوکیشن اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوساہیوال کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ کی قیادت میں ریسکیو ساہیوال کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔اور ان مشقوں کا مقصد لوگوں کی زیادہ سے زیادہ جان ومال کی حفاظت کرنا ہے۔ریسکیو 1122 کے جوانوں کی مہارتوں کودیکھتے ہوئے میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ ریسکیو 1122کے جوان کسی بھی صورت میں سیلاب سے لوگوں اوراملاک کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔۔ انہوں نے سیلاب اور دیگر ایمر جنسیز کے علاوہ ملک میں بڑھتی ہوئی کرونا وباء میں بھی ریسکیو 1122 کے جوانوں کو فرنٹ لائن پر اپنی خدمات سرانجام دینے پر سراہا۔نہر لوئر باری دوآب پر ریسکیو 1122 نے فرضی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ہنگامی بنیادوں پر سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے، ڈوبنے والے افراد کو بچانے، ابندائی طبی امداد دینے اور زخمیوں کو بروقت ایمبولینس میں ہسپتال پہنچانے کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سیلاب کے حوالے سے ریسکیو اور دیگر اداروں کی استعداد کار اور سازو سامان کی بھی نمائش کی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ کا کہنا تھا۔کہ ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ متوقع سیلاب اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ریسکیو1122کے وسائل محدود ہیں۔لیکن ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی ہے۔کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ممکنہ تمام سامان کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ مشقوں کے دوران ریسکیو 1122 ساہیوال اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیلاب کے دوران اور سیلاب کے بعد استعمال ہونے والے سازوسامان کے سٹالز بھی لگائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں