40

محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کا کرپٹ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ،محکمہ پولیس تھانہ ہڑپہ کے 2 اہلکار گرفتار،مقدمہ درج

ساہیوال(بیورورپورٹ)
محکمہ اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن کا کرپٹ مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ھے اورمحمد گوہر نفیس ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کے احکامات اور رائے نعیم اللہ بھٹی ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کی ہدایت پر زاہد علی، انسپکٹر ہیڈ کوارٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن نے سول جج ساہیوال کے زیر نگرانی میں مدعی کی درخواست پر ریڈ کاروائی کرتے ہوئے محکمہ پولیس تھانہ ہڑپہ کے کانسٹیبلز نثار احمد اور عبید کو 8،000 روپے ( آٹھ ہزار روپے) رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کر کےحوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں