47

ساہیوال۔محکمہ لائیوسٹاک عوام الناس کو صحت مند جانوروں کا معیاری گوشت اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنا رہا ہے۔

ساہیوال(مہرریاض احمد سے)
محکمہ لائیوسٹاک عوام الناس کو صحت مند جانوروں کا معیاری گوشت اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کی گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنا رہا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کےاپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف دکانوں پرچھاپے۔درجن بھر دکان داروں کی گوشت ،دالیں،چاول،سبزی اور فروٹ مہنگے داموں فروخت کرنے سخت سرزنش اور ہزاروں روپے جرمانہ وصول۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل ساہیوال ڈاکٹر شفاقت علی اور سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس ڈاکٹر اسامہ افضل کا اپنی ٹیم کے ہمراہ کربلا روڈ ، پاکپتن بازار،کریانہ بازار ،سبز منڈی اور مزدور پلی کے علاقوں میں واقع مختلف دکانوں پر روزمرہ استعمال کی اشیاء کے معیار اور قیمت کی چیکنگ۔سب سے پہلے دکانوں پر فرضی گاہک بھیج کر گوشت،سبزی،فروٹ ،چاول اور دالوں وغیرہ کی خریداری کرائی گئی اور مہنگے داموں چیزیں فروخت کرنے والے دکانداروں کو موقع پر بھاری جرمانے کیے گئے۔ جرمانہ تفصیل کے مطابق قصاب محمد شہزاد (بیف فروش) کو 3000 روپے، قصاب اللہ رکھا جانی (چھوٹا گوشت) کو 3000روپے, رانا محمد عمیر (کریانہ فروش) کو 3000روپے,محمد عثمان (کریانہ فروش) کو 2000 روپے اور شہباز احمد (سبزی فروش ) کو 1000 روپے جرمانہ کیا گیا اور دیگر کو وارننگ دی گئی۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شفاقت علی نے بتایا کہ کسی دکاندار کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے اور انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ مقررہ ریٹ سے زائد قیمت ہرگز ادا نہ کریں اور کسی میں شکایت کی صورت میں ہمیں آگاہ کریں انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی.اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس ڈاکٹر اسامہ افضل کا کہنا تھا محکمہ لائیوسٹاک عوام کو صحت بخش گوشت کو فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے اور یہ چیکنگ کا عمل آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں