216

مری۔یو سی گھوڑا گلی کی معروف سماجی شخصیت حافظ اسران انتقال فرما گئے

مری/اسلام آباد (شاہدمحمود) تحصیل مری یونین کونسل گھوڑا گلی کے جواں سالہ سماجی و مذہبی شخصیت حافظ اسران عباسی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ اسران عباسی جو کہ علاقے میں ایک سماجی شخصیت کے نام سے جانے جاتے تھے عید کی تعطیلات کے بعد راولپنڈی میں واقع ایک تعلیمی ادارے میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے ڈیوٹی کے بعد جواں سالہ حافظ اسران عباسی کو دل کا شدید دورہ پڑھا جس کی وجہ سے مرحوم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اپنے آبائی علاقہ پٹھلی مری میں جواں سالہ میت پہنچنے پر علاقے میں ہر آنکھ اشک بار ہو گئی مرحوم کو ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا، اہلیان علاقہ نے غم کی اس گھڑی میں مرحوم کی سماجی و مذہبی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں