64

حکو مت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لے ۔میاں محمد اسلم

Spread the love
  • 4
    Shares

اسلام آباد (شاہدمحمود ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیاہے اور کہاہے کہ حکومت ہر ماہ تیل ، گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھا دیتی ہے جس کے نتیجے میں روز مرہ استعمال کی چیزیں مہنگی ہو جا تی ہیں جو عام آدمی کے لیے جان لیوا ثا بت ہو رہا ہے ، انہوں نے کہاکہ ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔، پٹرول ، گیس اور بجلی کے بعد اب ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ حکو مت کا ظالمانہ اقدام ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کو نسل یو نین کے نو منتخب عہدے داران سے ملاقات کرتے ہو ئے کیا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چوہدری بھی اُن کے ہمراہ تھے۔میاں محمد اسلم نے کہا حکومت نے روپے کی قدر میں 38 فیصد کمی کر دی ہے جس سے عام آدمی کی قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے دالیں،چاول، چینی،گوشت، سبزیاں اورمصالحہ جات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے اور متوسط طبقہ کی کمر ٹوٹ گئی ہے ، حکومت کے ظلم کا سب سے زیادہ شکار وہ سفید پوش طبقہ ہوا ہے جو اب تک اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھے ہوئے تھا ۔ میاں محمد اسلم نے کہا حکو متی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کا سو نامی آگیا ہے حتی کے سبزیاں اور ادویات بھی انتہائی مہنگی ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں