26

معمولی تنازعے پر گولیاں چل گئیں،نوجوان قتل

Spread the love
  • 4
    Shares

راولپنڈی/اسلام آباد(شاہدمحمود) دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی.مقدمہ درج کر لیا گیا. تفصیلات کے مطابق اعتبار خان ولد عبدالجبار ساکن کوہ نور مل نے پولیس کو بتایا کہ تھانہ نون کے علاقہ حاجی کیمپ چوک 14/3.iمیں منیر عباسی اور شبیر عباسی کا پراپرٹی کا آفس ہے.سوموار کو راجہ وقاص نامی نوجوان کی پالتو بکری نے آفس کے سامنے لگے درخت کو نقصان پہنچایا جس پر توں تکارکے بعدجھگڑا شروع ہو گیا ,بعد میں میرا حقیقی بیٹا محمد وقاص عرف مون اور اسکا دوست علی حیدر راستے میں جا رہے تھے کہ فیصل ملک ولد محمد اقبال ساکن فوجی کالونی راولپنڈی نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ انکا راستہ روک کر فائرنگ شروع کر دی.فیصل نے پسٹل سے وقاص کو سر میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر گر کر جاں بحق ھو گیا. جبکہ اس کے دوسرے ساتھی نے علی حیدر نامی نوجوان پر سیدھا فائر کیا جو بائیں جانب پیٹ پر لگی اور شدید زخمی ہو گیا.ملزمان موقع سے فرار ہو گئے زخمی علی حیدر کو پمز پہنچایا گیا اور آپریشن کے ذریعے گولی نکال لی گئی.جہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے.جاں بحق نوجوان کو اج آبائی گاؤں ڈورا ترنول میں سپردخاک خاک کر دیا گیا. پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں