92

ساہیوال:DCOزمان وٹو اور DPOمحمد علی ضیاءکی بلدیہ ہال چیچہ وطنی میں کھلی کچہری

Spread the love
  • 23
    Shares

ساہیوال پولیس :ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءنےعوام الناس کی شکایات کے ازالے کے لیے بلدیہ ہال چیچہ وطنی میں کھلی کچہری لگائی جس میں اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محمد عابد کلیار، چیف آفیسر محمد ندیم اورڈی ایس پی محمدسلیم رتھ سمیت تمام سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ سائلین کی شکایات پر ڈی سی ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال نے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو اور ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءنے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوا م کو ان کی دہلیز پر ریلیف فراہم کر نا ہے،چیچہ وطنی کے تمام بازاروں بالخصوص مین بازار سے لے کر مارکیٹ تک تجاوزات کرنے والوں کو وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر تجاوزات خود ہی ہٹا لیں ورنہ ان کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے گا ۔ مظلوم کی دادرسی اور جرائم کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ضلع کو کرائم سے پاک اور قبضہ مافیا کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تا کہ عوام چین کی نیند سو سکیں۔ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسر بلدیہ کو احکامات جاری کئے کہ غیر منظور شدہ ہاﺅسنگ سوسائٹی کے دفاتر کو فوری سیل کیا جائے اور این او سی کے بغیر کسی ہاﺅسنگ کالونی کو کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ایس ایچ او شاہکوٹ رانا کاشف کو کے پی کے سے مویشی چور گینگ پکڑنے اورمسروقہ مال برآمد کروانے پر علاقہ شاہکوٹ کے معززین نے ڈی پی او ساہیوال کو پھولوں کےہار پہنائے۔اس موقع پر پی آر او ٹو ڈی پی او ملک غلام عباس، ریڈر رانا حسیب لحسن سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں