69

ساہیوال۔ ریسکیو 1122 کی ممکنہ سیلاب 2020 کی تیاریوں کے سلسلہ میں پہلی پری فلڈ موک ایکسر سائزنہر لوئر باری دوآب پرکی گئی۔

ساہیوال۔ریاض احمد سے۔
کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خا لد عبداللہ۔ساہیوال۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خا لد عبداللہ کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 کی ممکنہ سیلاب 2020 کی تیاریوں کے سلسلہ میں پہلی پری فلڈ موک ایکسر سائزنہر لوئر باری دوآب پرکی گئی۔موک ایکسر سائز میں ، سول ڈیفنس، پولیس، ٹریفک پولیس، ہیلتھ، لائیو سٹاک، PDMA، کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق 2020 کے ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نبٹنے کے پیش نظر ریسکیو 1122 ساہیوال اور متعلقہ سرکاری اداروں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سیلاب کی تیاریوں کے سلسلے میں ساہیوال میں نہر لوئر باری دوآب پر ریسکیو 1122 نے فرضی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔اس دوران ریسکیو کے جوانوں نے سیلاب میں گھرے ہوئے اور ڈوبتے ہوئے افراد کو بچانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر سیلاب کے حوالے سے ریسکیو اور دیگر اداروں کی استعداد کار اور سازو سامان کی بھی نمائش کی گئی۔
پری فلڈ موک ایکسر سائز کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ کہ ریسکیو ساہیوال کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 مختصر عرصے میں اپنی محنت اور پیشہ وارانہ کارکردگی سے اپنی ساکھ قائم کر چکا ہے۔ انہوں نے سیلاب اور دیگر ایمر جنسیز کے علاوہ ملک میں بڑھتی ہوئی کرونا وباء میں بھی ریسکیو 1122 کے جوانوں کو فرنٹ لائن پر اپنی خدمات سرانجام دینے پر سراہا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ کا کہنا تھا۔کہ ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ متوقع سیلاب کے حولے سے مکمل طور پر تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔مشقوں کے دوران ریسکیو 1122 ساہیوال اور دیگر ڈیپارٹمنٹذ کی جانب سے سیلاب کے دوران اور سیلاب کے بعد استعمال ہونے والے سازوسامان کے سٹالز بھی لگائے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں