64

عرس حضرت بابا محمد پناہ ؒ کا سکیورٹی پلان جاری631پولیس افسران و اہلکارڈیوٹی سر انجام دیں گے.

Spread the love
  • 28
    Shares

ساہیوال سالانہ عرس حضرت بابا محمد پناہ ؒ کمیر کے حوالہ سے سکیورٹی پلان جاری کردیاگیاہے۔ عرس پر کل 631پولیس افسران و اہلکاربائی نیم ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر1ایس پی، 3ڈی ایس پیز،18انسپکٹر،34سب انسپکٹر،90اسسٹنٹ سب انسپکٹر،65ہیڈ کنسٹیبلان ، 378کنسٹیبلان و لیڈیز کنسٹیبلان، 42ایلیٹ فورس کے اہلکاران سمیت بڑی تعداد میں قومی رضاکاران اور والینٹئرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے تمام مقامات کی چیکنگ سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل سکواڈسے کروائی جائے گی اور سپیشل برانچ کے افسران روزانہ کی بنیاد پر ٹیکنیکل سویپنگ کروانے کے ذمہ دار ہونگے۔ عرس میں شرکت کرنے والے مرد حضرات کی چیکنگ میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے اور عورتوں کی چیکنگ بذریعہ لیڈیز سٹاف کی جائے گی اور اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس بھی لگائے جائیں گے۔عرس کی آڈیو، وڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی جبکہ CCTVکیمرے بھی لگائے جائیں گے۔ ضلعی سطح پرڈی پی اوآفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے مقام کی ملحقہ گلیوں کو عارضی رکاوٹیں لگا کر بند کردیا جائے گا جبکہ چھت ڈیوٹی پر بھی اہلکارڈیوٹی پر موجود رہیں گے۔ لاؤڈ سپیکرکے استعمال، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انٹری مقامات پر کم از کم تین جگہوں پر چیکنگ فزیکل سرچ و میٹل ڈیٹیکٹر عمل میں لائی جائے گی۔اندرون دربار وائرلیس کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور ٹریفک کے بہاؤ کوکنٹرول کرنے کے لیےباقاعدہ ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ٹریفک ڈیوٹی کے لیے کل 78جوان زیرنگرانی DSPٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی و لاوارث سامان کی فوری اطلاع0409200087 پر پولیس کو دیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں