67

وزارت داخلہ نے عید الفطر پر 6 تعطیلات کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (شاہدمحمود) وفاقی ملازمین کے لیے حکومت نے 6 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتِ داخلہ نے جمعہ 22 مئی سے جمعرات 27 مئی تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا نوٹیفیکیشن کے مطابق چھٹیوں کے دوران ہر قسم کا کاروبار، عوامی مقامات اور مارکیٹیں بند رہیں گی جبکہ میڈیکل سٹور ز اور اشیائے خورد و نوش کی دکانیں کھلی رہیں گی دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی 7 دن کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کے مطابق یہ چھٹیاں 25 مئی سے 31 مئی تک جاری رہیں گی اور چھٹیوں کے دوران عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں