64

پٹرولنگ پوسٹ 95 سکس آر ساہیوال کی کاروائی, مقدمہ درج کر لیا گیا

پٹرولنگ پوسٹ 95 سکس آر ساہیوال کے شفٹ انچارج نے دوران گشت بمقام اڈا 94 سکس آر ایک کار نمبر FDY/4379 کو مشکوک جان کر روکا جس پر پولیس بلیو ریوالونگ لائٹ لگی ہوئی تھی۔

بعد از دریافت ڈرائیور نے اپنا نام و پتہ تنویر احمد ولداخترجاوید قوم بلوچ سکنہ13ایس پی تحصیل و ضلع پاکپتن بتلایا اور پولیس ریوالونگ لائٹ کے متعلق کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

جس پر ڈرائیور مذکور کے خلاف زیر دفعہ 171 تعزیرات پاکستان مقدمہ نمبر 286/20 تھانہ فرید ٹاون ساہیوال درج کرکے گاڑی کو بطورثبوت تھانے میں بند کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں