91

گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ساہیوال میں ٹریفک آگاہی کے حوالے سے ایک لیکچر کا اہتمام

Spread the love
  • 10
    Shares

ساہیوال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءکے ویژن اور احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر پیر ریاض احمد کی زیر نگرانی گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ساہیوال میں ٹریفک شعور و آگاہی کے حوالے سے ایک لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈسیفٹی ونگ عامر شہزاد چیمہ سینیئر انسٹرکٹر ادارہ احمد مراد ملک انسٹرکٹر خالد نواز انسٹرکٹر شاہد مقصوداور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عامر چیمہ نے طلباء کو ‏ٹریفک قوانین اورروڈ سیفٹی کے اصولوں بارے لیکچر دیااور کہا کہ ٹریفک قوانین ہماری حفاظت کے ضامن ہیں اس لئےان پر عمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ طلباء کو تلقین کی گئی جب موٹر سائیکل پر سفر کریں تو ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور موٹر سائیکل پر دو سے زائد افراد مت سوار ہوں۔گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ اور طلباء نے ٹریفک ایجوکیشن سے متعلق ایسے لیکچرز کو بہت مفید قرار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں