64

ساہیوال۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ،معمولی جرائم میں ملوث 36 اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم۔

ساہیوال(ریاض احمد سے)
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الحسن چشتی کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ،معمولی جرائم میں ملوث 36 اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم، خواتین وارڈ،ہسپتال،کورونا ہسپتال،نوعمر وارڈ اور کچن اسیران کا وزٹ اور اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان -تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال جاوید الحسن چشتی نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا۔اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر،جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز احمد، صدر بارراجہ جاوید محموداور سیکرٹری بار رانا ساجد خان بھی ہمراہ تھے۔دورے کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال نے معمولی جرائم میں ملوث(36) اسیران کو ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے خواتین وارڈ،ہسپتال،کورونا ہسپتال،نوعمر وارڈ اور کچن اسیران کا وزٹ کیا اور صفائی اور نظم و ضبط کی تعریف کی۔اسیران کو دی جانے والی سہولیات پر سیشن جج ساہیوال نے اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے بہترین انتظامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں