38

فسٹ ریسپانڈریونٹ سےجرائم پیشہ عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا.DPOساہیوال

Spread the love
  • 25
    Shares

ساہیوال :عوام کو بروقت پولیس کی مددفراہم کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔تمام تھانہ جات میں فسٹ ریسپانڈزیونٹ قائم کردیاگیاہے۔فسٹ ریسپانڈر یونٹ کے قیام کامقصدکسی بھی قسم کے حادثات یاجرم سرزد ہونے کی اطلاع پرفوری رسپانس دیناہے۔ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء نے اپنے آفس میں فسٹ ریسپانڈریونٹ کے اہلکاران میں انڈرائیڈ موبائلزفونز تقسیم کرتے ہوئے کیا۔فسٹ ریسپانڈریونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ کراس کو محفوظ کرتے ہوئے بذریعہ موبائلزفون وقوعہ کی فوٹوگرافی کرکے وقوعہ کی تفصیل بذریعہ وائرلس کنٹرول متعلقہ افسرتک بھجوائے گا۔ضلع ہذامیں 34پولیس اہلکاران کو17تھانوں میں بطور فسٹ ریسپانڈرتربیت دے کرتعینات کیاجاچکاہے۔جن کو موٹرسائیکلیں بھی مہیاکی گئیں ہیں۔جو شفٹ وائز24گھنٹے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔اس سے ایک طرف جہاں عوام کو بروقت پولیس کی مددفراہم کی جاسکے گی وہی جائے وقوعہ کو محفوظ بناکرجرائم پیشہ عناصرکا بروقت پیچھاکرکے ان کو قابوکرنے میں بھی کافی مددملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں