79

ٹریفک پولیس کی جانب سے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمہ کیلئے آگاہی واک

Spread the love
  • 28
    Shares

ساہیوال ڈی پی اوکیپٹن(ر)محمد علی ضیاء کے احکامات اورڈی ایس پی ٹریفک پیرریاض احمد کی ہدایات پر سٹی ٹریفک پولیس کے ٹریفک ایجوکیشن وروڈسیفٹی ونگ کی جانب سے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمہ ونوجوان نسل کو نشہ کی لعنت سے بچانے کیلئے آگاہی واک کا اہتمام کیاگیاجس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن و روڈ سیفٹی ونگ عامرشہزادچیمہ،انچارج لائسنس برانچ زوارحسین،ریڈرانیس الرحمان،انسپکٹرموٹروے پولیس زاہدفہیم،انسپکٹرمحمد احمد،ریسکیو1122آفیسرمحمدسجاد،سینئرانسٹرکٹرگورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ احمدمرادملک خالدنواز،انسٹرکٹرشاہدمقصود،انسٹرکٹراظہرعباس،
تاجرراہنما شیخ نعمان آصف سمیت طلبہ،والدین اورسول سوسائٹی کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔اس موقع پرانچارج ٹریفک ایجوکیشن عامرشہزادچیمہ نے کہاکہ ڈی پی اوکیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کے وژن کی روشنی میں پولیس ساہیوال اورخصوصاََ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ڈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمد کی نگرانی میں ٹریفک پولیس شہریوں کو ٹریفک قوانین سے ایجوکیٹ کرنے کے ساتھ منشیات کے نقصانات بارے بھی آگاہی فراہم کررہی ہے۔انسپکٹرموٹروے زاہدفہیم نے کہاکہ منشیات سے آگاہی بارے ساہیوال پولیس کا واک کاانعقاد اچھااقدام ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔قبل ازیں واک جوگی چوک سے شروع ہوئی اورصدرچوک پہنچ کر اختتام پذیرہوئی۔واک کے شرکاء نے منشیات سے آگاہی بارے پلے کارڈاوربینرزاٹھارکھے تھے جن پر منشیات سے بچاؤ بارے مختلف تحریریں درج تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں