22

نیوزی لینڈدہشت گردی، سابق ایم پی اے آمنہ سردار کے کزن نعیم راشد بیٹے سمیت شہید

Spread the love
  • 1
    Share

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لیڈ دہشت گردی، سابق ایم پی اے آمنہ سردار کے کزن راشد نعیم بیٹے سمیت شہید ،اطلاعات کے مطابق نعیم راشد جن کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے جو آسٹریلوی سفید فام دہشت گرد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، جب وہ مسجد کے ہال میں داخل ہو رہا تھا تو ایک شخص دوسرے نمازیوں کی جان بچانے کیلئے اس کو دبوچنے کی کوشش کر رہا تھا، جہاں ہر کوئی اپنی جان بچا رہا تھا وہیں اس دلیر پاکستانی نے اپنی جان داؤ پر لگا کر باقی نمازیوں کی جان بچانے کی کوشش کی. نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے اور ہسپتال میں زندگی و موت کی جنگ لڑ رہا تھا. ہر شخص اس دلیر انسان کی زندگی کی دعا مانگ رہا تھا مگر افسوس ناک خبر مل رہی ہیں کہ نعیم راشد بھی ہسپتال میں جان کی بازی ہار کر شہادت کے درجے پر فائز ہو چکے ہیں. غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق اس واقعے میں نعیم راشد کا 22 سالہ بیٹا طلحہ راشد کی بھی شہادت کا مرتبہ پا چکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں