84

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال ارشد محمود کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ

Spread the love
  • 43
    Shares

ساہیوال ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال ارشد محمود کا سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ، سول جج/مجسٹریٹ دفعہ 30 تجمل حسین ،سپرنٹنڈنٹ جیل محمد جاویداوردیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ جیل آمدپرجوانوں کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔انہوں نے کچن میں اسیران کو مہیا کردہ کھانا چیک کیااور کھانے کے معیار کو سراہا۔ خواتین وارڈ ،نوعمر وارڈاور جیل ہسپتال کا بھی وزٹ کیا خصوصا نو عمر وارڈ کے بچوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے اوردیگر اسیران کے مسائل اور مقدمات کے متعلق دریافت کیا اورمعمولی نوعیت کے مقدمات میں ملوث 25اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کیا۔ جیل ہسپتال کے دورے کے دوران زیر علاج اسیران کو دی جانے والی میڈیکل سہولیات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔دوران وزٹ جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کو بمطابق قانون دی جانے والی سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں صفائی،ستھرائی اورنظم و ضبط کے نظام کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں