35

ساہیوال.ﮈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمد کا پولیس خدمت مرکز کا دورہ.ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی کا جائزہ بھی لیا.

Spread the love
  • 16
    Shares

ساہیوال.ﮈی ایس پی ٹریفک پیر ریاض احمد کا پولیس خدمت مرکز کا دورہ.ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی کا جائزہ بھی لیا.
ساہیوال :ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال پیر ریاض احمد نے ٹریفک کی روانی اورشہریوں کیلئے مختلف ٹریفک سیکٹرز اورڈرائیونگ لائسنسگ مرکز کا وزٹ کیا۔انہوں نے جوگی چوک،باہروالا اڈا،صدرچوک،پاکپتن چوک سمیت متعددنشیبی سڑکوں پر ٹریفک روانی کا جائزہ لیا۔انہوں نے وارڈنز کوزیبراکراسنگ پر پابندی کرانے اورشہریوں سے حسن سلوک سے پیش آنے کی ہدایت کی۔بعدازاں انہوں نے لائسنسگ مرکزاورپولیس خدمت سنٹرمیں لرنرڈیسک کاوزٹ کیاجہاں انہیں انچارج لائسنس برانچ محمد مختارجوئیہ نے بریفنگ دی ۔اس دوران انہوں نے شہریوں سے ڈرائیونگ لائسنسگ عملہ کے رویے اورطریقہ کاربارے استفسارکیاجس پر شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس کے اقدامات کو سراہا۔بعدازاں انہوں نے لائسنسگ عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی اہلکارشہریوں سے نارواسلوک نہ برتے ،شکایت پر ایسے عناصرکونشان عبرت بنایاجائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں