101

ساہیوال.والدین 18سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگزنہ دیں.انچارج ایجوکیش و روﮈ سیفٹی ونگ حماد احمد بھلر کا خطاب.

Spread the love
  • 15
    Shares

والدین کوچاہے کہ ۱۸سال سے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں معاشرے میں حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکنے کے لیے والدین کو چاہئے کہ وہ ہمارا بھرپور ساتھ دیں اور چھوٹے بچوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ نہ کرنے دیں ۔
کیونکہ بچے ہمارے مستقبل کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ہم کبھی بھی ان کو حادثات کا شکار ہوتے نہیں دیکھ سکتے ان خیالات کا اظہار سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال کے ٹریفک ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ کے انچارج حماداحمد نے مقامی سکول کے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کپیٹن(ر)محمد علی ضیاء کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ریاض احمد کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن ونگ ساہیوال شہر میں ہونے والے حادثات کی روک تھام کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو ہر سطح پر آگاہی دینے میں مصروف عمل ہے۔
تقریب کے اختتام پر سکول انتظامیہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں