17

ڈی پی او چنیوٹ کی ضلع بھر کے محرران ، خدمت مرکزو خدمت کاؤنٹر اور فرنٹ ڈیسک عملہ سے میٹنگ ایمانداری کو اپنا شعار بنا شہریوں کے مسا

Spread the love

چنیوٹ (رانا وسیم سے ) ڈ ی پی او آفس ڈی پی او محمد انور کھیتران کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد ہومیٹنگ میں ضلع بھر کے محرران ،پولیس خدمت مرکز و خدمت کاؤنٹر اور فرنٹ ڈیسک عملہ نے شرکت کی ۔ دوران میٹنگ پولیس خدمت مرکزو خدمت کاؤنٹر اور فرنٹ ڈیسک کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ایمانداری کو اپنا شعار بنا کر شہریوں کے مسائل میرٹ پر ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ساتھ مثبت رویہ رکھیں اور خوش اخلاقی کا دامن کبھی نہ چھوڑیں ۔ تھانہ میں آنے والے لوگوں کو عزت دی جائے اور ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیاجائے ۔ ایس او پی کے مطابق پولیس خدمت مرکز اور خدمت کاؤنٹر کو فعا ل رکھاجائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فرائض میں غفلت لاپرواہی پر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ یاد رہے عوام کے قیمتی وقت کے ضیاء کو روکنے ، عوامی خدمت اور سہولت کے لیے جدید ترین کمپیوٹر ائزڈ سہولتوں سے آراستہ پولیس خدمت مرکز اور پولیس خدمت کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں ۔ پولیس خدمت مرکز میں ایسے تمام امور کی سہولتیں ایک چھت کے نیچے دستیاب ہیں جن کے لیے عوام کو تھانے کے کئی چکر لگانے پڑتے تھے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں پولیس کی طرف سے خدمت کاؤنٹر قائم ہیں جہاں لڑائی جھگڑا اور فائرنگ سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر زخمی ہو کرآنے والے مریضوں کی مدد کی جاتی ہے اور مقدمات کے اندرا ج میں متاثر ہ فریق کو سہولت دی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں