100

موٹرسائیکل سوارہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں.DSPٹریفک ساہیوال

Spread the love
  • 37
    Shares

ساہیوال :موٹرسائیکل سوارہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں،خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔یہ بات ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرپیر ریاض احمد نے ٹریفک ایجوکیشن وروڈ سیفٹی ونگ کے زیراہتمام جوگی چوک میں آگاہی کیمپ کے دوران شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ حماداحمد بھلر،انسپکٹر موٹروے وسیم عباس ،تاجررہنماء شیخ نعمان ودیگربھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی اوکیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کے وژن واحکامات کی روشنی میں گزشتہ ماہ سے شہرکے مختلف مصروف چوکوں میں آگاہی کیمپ لگاکر،سکولز،کالجز ،اڈاجات سمیت دیگرکاروباری مراکز پرشہریوں کو ٹریفک قوانین اورموٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی پابندی بارے آگاہ کیاگیا۔اب تمام موٹرسائیکل سوارتین دن کے اندرہیلمٹ کا استعمال یقینی بنالیں ورنہ خلاف ورزی کی صورت میں 200روپے کاچالان کیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ دوسری بار ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل بندکردیاجائیگاجس کی واپسی ہیلمٹ سے مشروط کردی گئی ہے ۔پہلے مرحلے میں موٹرسائیکل ڈرائیوراوردوسرے مرحلے میں پیچھے بیٹے سوارکو بھی ہیلمٹ پہننا ضروری ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے شہریوں میں ٹریفک قوانین آگاہی بارے پمفلٹ،پھول تقسیم کئے ۔آگاہی کیمپ کو شہریوں نے سراہتے ہوئے ٹریفک پولیس کا شکریہ اداکیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں