101

ساہیوال مقامی صحافی پر لیگی یوسی چیئرمین کا تشدد،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

Spread the love
  • 26
    Shares

*ساہیوال مقامی صحافی پر لیگی یوسی چیئرمین کا تشدد،ڈویژنل صدرپریس کلب کا نوٹس،صحافیوں کا احتجاج،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔* گزشتہ روزمقامی صحافی راناغلام حیدرکو گالیاں اورٹیلی فون پر قتل کی دھمکیاں دیں جس پرصحافی درخواست لکھواکر کچہری سے باہر اپنی موٹرسائیکل کی طرف جارہاتھاکہ (ن) لیگی یوسی چیئرمین طاہرحبیب نے تیزرفتاری سے گاڑی چڑھادی جس سے صحافی زخمی ہوگیا۔طاہرحبیب مزیدمشتعل ہوگیاجس نے گاڑی سے اترکر صحافی کو زدوکوب کرنا شروع کردیااورجان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جسے مقامی پولیس نے حراست میں لیکر تھانہ منتقل کردیااورکچھ دیر بعد چھوڑدیا،جس کاساہیوال ڈویژنل پریس کلب کے صدرپیر سید طمطراق محاسن شاہی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ضلعی صدرسے رپورٹ طلب کرلی۔اس موقع پر انہوں نے ڈی پی اوساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء سے واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔انہوں نے صحافی پر حملہ کو صحافت پر قدغن لگانے کی ناکام کوشش قراردیا۔بعدازاں صحافیوں نے فائیوچوک ضلع کچہری اورڈی پی اوآفس مقامی پولیس کیخلاف احتجاج بھی کیا۔پولیس نے صحافی راناغلام حیدرکی مدعیت میں مختلف دفعات کے تحت (ن) لیگ کے یوسی چیئرمین طاہرحبیب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے طاہرحبیب کی گرفتاری کیلئے اس کی رہائشگاہ اورہوٹل پر چھاپے مارے لیکن ملزم ہاتھ نہ آسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں