65

عالمی یوم خواتین کے حوالے سے DPO ساہیوال کی جانب سے خواتین پولیس افسران کے اعزاز میں ٹی پارٹی

Spread the love
  • 1
    Share

عالمی یوم خواتین کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاءکی جانب سے ڈی پی او آفس میں خواتین پولیس افسران کے اعزاز میں ٹی پارٹی ،اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین پولیس اہلکار ان میں سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے اور ان کی کارکردگی کو سراہااسلام عورت اور مرد کو مساوی حقوق دیتا ہے ۔خواتین ہماری کل آبادی کا نصف حصہ پر مشتمل ہیں۔ جن کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے لیڈیز پولیس سٹاف کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔تمام لیڈیز پولیس سٹاف اپنا کام محنت اور لگن سے سرانجام دے ۔اس سے آپ کی عزت اور محکمہ کا وقار بڑھے گا ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے 8مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر لیڈیز پولیس سٹاف کے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی کے موقع پر کیا ۔جس میں ایس پی انویسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین اور ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی ڈاکٹر انعم فریال نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی پی او نے لیڈیز پولیس سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس ساہیوال کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ ضلع ہذا میں لیڈیز پولیس کنسٹیبل سے لے کر لیڈی ایس پی رینک تک پولیس سٹاف موجود ہے ۔تمام تھانہ جات میں لیڈی محرران اور ڈی پی او آفس کے کمپلینٹ سینٹر میں لیڈیز سٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ ضلع ہذا کے سٹی سرکل میں بھی خاتون آفیسر بطور ایس ڈی پی او اچھے طریقے سے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کی میٹنگ کا مقصد تمام لیڈیز پولیس سٹاف کی محکمہ پولیس میں حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔میٹنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن میڈم شدہ نورین نے بھی لیڈیز سٹاف سے خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں رول ادا کیا ہے ۔فوج تعلیم اور دیگر اداروں میں بھی خواتین اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہیں ۔میٹنگ میں ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی ڈاکٹر انعم فریال نے بھی لیڈیز پولیس سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ محنت اور صدقے دل سے اپنے فرائض سر انجام دیں اور تھانہ میں آئے ہوئے مظلوم افراد بالخصوص خواتین کی ہر ممکن مدد کریں ۔میٹنگ کے آخر میں ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی لیڈی پولیس ملازمین میں سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے جبکہ ایس پی انویسٹیگیشن میڈم شاہدہ نورین اور ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی ڈاکٹر انعم فریال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پھولوں کے گلدستے دیئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں