77

تھانہ غلہ منڈی پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف بڑی کاروائی

ساہیوال :تھانہ غلہ منڈی پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف بڑی کاروائی، گرفتارملزم سے2500 پتنگیں اور 1500 ڈور چرخیاں برآمد۔

ساہیوال :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ غلہ منڈی سب انسپکٹر آصف سرور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ کے علاقہ میں ریڈ کرکے ملزم محمد عمران کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے 2500پتنگیں اور 1500ڈور چرخیاں برآمد کرکے کائٹ فلائینگ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ غلہ منڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں