59

کرونا وائرس کے پھیلاﺅ سے بچاﺅ کیلئے ڈسٹرکٹ کرائسس مینجمنٹ سیل قائم

ساہیوال ( 63نیوز ساہیوال )ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ سے بچاﺅ کے تمام اقدامات میں بہتر رابطے کیلئے ڈسٹرکٹ کرائسس مینجمنٹ سیل قائم کر دیا ہے جس کے سیکرٹری اور ضلعی فوکل پرسن اے ڈی سی آر سید اسد رضا کاظمی ہوں گے ۔سیل کے کنویئنیرڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید جبکہ ممبران میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران شامل ہیں ۔ضلعی سطح پر قائم کیا جانے والا یہ سیل روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کاجائزہ لے گا اور صوبائی حکومت کے اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا ۔اس کے علاوہ سیل روزمرہ اشیائے صرف کی رسد اور کھپت کو بھی مانیٹر کرے گا تا کہ روزمرہ استعمال کی کسی چیز کی کمی نہ ہو ۔اس سیل کی اہم ذمہ داری عوام کو کرونا وائرس سے متعلق حقیقی صورتحال سے آگاہ کرنا اور پھیلائی جانے والی افواہوں کو روکنا بھی ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں