79

چنیوٹ ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کا مختلف تعلیمی اداروں کا وزٹ ،طلباء کو روڈ سیفٹی ،ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی لیکچر

Spread the love

چنیوٹ (رانا وسیم سے )ٹریفک پولیس ایجو کیشن یونٹ نے گورنمنٹ ہائی سکول چناب نگر اور معصومین کالج کا وزٹ کیا۔انچارج ایجوکیشن یونٹ آصف حنیف اے ایس آئی نے طلباء کو روڈ سیفٹی، ٹریفک اشاروں،ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی گئی۔طلباء کو آگاہی دی گئی کہ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے ٹریفک حادثات کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔طلباء کو ہدایت کی گئی کہ کم عمری میں ڈرائیونگ سے اجتناب کریں۔طلباء کو ون ویلنگ،اوور سپیڈ کے مضمرا ت بارے آگاہی دی گئی اور اس آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ طلباء میں ٹریفک قوانین سے آگاہی بارے پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔ٹریفک حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے عملی اقدامات جاری ہیں ۔ عوام الناس اور ڈرائیوروں میں ٹریفک قوانین کاشعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف اڈا جات PSV اور ٹرک اڈوں اور تعلیمی اداروں میں جا کر لیکچر دیے جاتے ہیں اور عوام کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی دی جاتی ہے ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کاروائیاں بھی عمل میں لائی جاری ہیں۔ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ فروری 2019 ؁ء میں بغیر لائسنس ، بغیر رجسٹریشن ، بغیر روٹ پرمٹ ، بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ گاڑیوں چلانے والوں ، سٹرک پر غلط سمت میں گاڑی چلانے والوں ، ٹریفک سگنل کیخلاف ورزی کرنے والوں ، تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں ، کالے شیشے یا رنگین کاغذ لگا کر گاڑی چلانے والوں ، ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے والوں اور کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 4049 چالان میں2061400روپے جرمانہ وصول کیا۔ ڈمپر ڈرائیوروں کیخلاف زیر دفعہ 279 ت پ تیز رفتاری کے07 مقدمات درج کیے گئے اور2449 چالان کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں