47

دفاع وطن کے سوال پر ہم ایک قوم اور ایک جماعت ہیں،پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب

Spread the love
  • 6
    Shares

اسلام آباد (شاہدمحمود )پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق، جنرل سیکرٹری سید محمود حسنین آغا نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے دفاع وطن کا حق ادا کر دیا، قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے،ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، 21کروڑ عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی فورسز کی پشت پر کھڑے ہیں، دفاع وطن کے سوال پر ہم ایک قوم اور ایک جماعت ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک شمالی پنجاب کے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار عمر دراز خان،ملک طاہر جاوید اور دیگر بھی شریک تھے ،رہنماوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرکے بھارت بھیجنا پاکستان کی اعلیٰ ظرفی کا ثبوت ہے، بھارت کو چاہئیے اس کا مثبت جواب دے اور جنگی جنون سے باہر نکلے،جنرل سیکرٹری عوامی تحریک شمالی پنجاب سید محمود حسنین آغانے قاضی شفیق کو شمالی پنجاب کا صدر بننے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ قاضی شفیق اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک واحد جماعت ہے جو نوجوان نسل اور عوام میں شعور کی بیداری کا کام کررہی ہے،بیداری شعور تحریک وقت کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں