33

جماعت اسلامی کی تحفظ پاکستان مہم عوام میں نیا عز م اور حو صلہ پیدا کر ے گی۔میاں محمد اسلم

Spread the love

اسلام آباد (شاہدمحمود ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی نے موجو دہ حالات کے تناظر میں رابطہ عوام مہم کو تحفظ پاکستان مہم میں بد ل دیا ہے ، جماعت اسلامی کی تحفظ پاکستان مہم عوام میں نیا عز م اور حو صلہ پیدا کر ے گی ، یکم مارچ سے ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کا آغاز کے تحت کارکنان کے ہزاروں وفود ملک بھر میں قریہ قریہ ،گوٹھ گوٹھ اور چھوٹے بڑے شہروں میں پچاس لاکھ گھروں تک جماعت اسلامی کی دعوت اور پرامن اسلامی انقلاب کا پیغام دیں گے ،اس سلسلے میں اسلام آباد میں پندرہ ہزار گھروں پر دستک دے کر انھیں جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی الیون میں تحفظ پاکستان مہم کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر سید محمود احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
میاں محمد اسلم نے کہا تحفظ پاکستان مہم کے ذریعے لاکھوں لو گوں کو جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائی جا ئے گی ۔ مسائل کے خاتمے اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے مٹھی بھر اشرافیہ کو مسترد کرنا ہو گا اور دین دار قیادت کو منتخب کر نا ہو گا ۔جماعت اسلامی کی قیادت ملک کو اسلامی اور خوشحال بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے ، انھوں نے کہا اس مہم کے ذریعے عوام کو بیدار کرنے اور اسلامی نظام کے لیے ان کی حمایت حاصل کرنے کی اجتماعی کوشش کی جائے گی۔ عام دنوں میں بھی دعوت کا یہ کام جماعت کے ہر کارکن کا ہر روز کا معمول ہے۔ ایسی مہمات کے ذریعے قوم کو یہ پیغام دینا مقصود ہوتا ہے کہ جن مشکلات میں ہم گھرے ہوئے ہیں اور جن کا رونا ہر شخص روتا ہے، ان سے نکلنے کا راستہ موجود ہے اور وہ ہے اسلامی نظام کا نفاذ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں