63

ملکی معیشت کا پہیہ چلانے والوں کے ساتھ مجر موں والا سلوک قابل مذ مت ہے۔کاشف چوہدری

Spread the love
  • 4
    Shares

اسلام آباد ( شاہدمحمود) آل پاکستان تا جر اتحاد کے مر کزی صدر محمد کاشف چوہدری نے ایف ٹین مرکز میں رئیل اسٹیٹ آفس پر غیر قانونی چھاپے ،ریکارڈ تحویل میں لینے جبکہ جی نائن مر کز میں کیش اینڈ کیری سے کیش اُٹھا نے اور ملازمین کو غیر قانونی طور پر ہمراہ لے جانے کی شد ید الفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ریا ستی قوت کے بل بو تے پر ملکی معیشت کا پہیہ چلانے والوں کے ساتھ مجر موں والا سلوک قابل مذ مت ہے ،جو کہ ملک بھر کے تاجروں کو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،انھوں نے کہا ایف بی آر کے عملے کی جانب سے کارو باری مراکز پر چھاپے اور تا جروں کو ہراساں کر نے پر اسلام آباد بھر میں احتجاج کے لیے تاجر تنظیموں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی نائن مرکز میں تاجر نمائندگان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔محمد کاشف چوہدری نے کہا پہلے ہی ایف بی آر کی وجہ سے ملکی معیشت منجمد ،مارکیٹ ویران اور کارو باری سر گر میاں ماند پڑچکی ہیں ،اس کے باوجو دایف بی آر نے اپنے ریونیو اھداف کو پورا کرنے کیلئے تاجروں کو بلاوجہ نوٹسز بھیجنے اور مارکیٹوں میں چھاپے مار کر ریکارڈ اُٹھا نے اور گر فتاریوں کا سلسلہ شر وع کر رکھا ہے ۔انھوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان ،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرسے مطالبہ کیا کہ ا یف بی آر کو وفاقی دارالحکو مت میں اس قسم کے غیر قانونی اقدامات کر نے سے روکا جا ئے تاکہ خوف وہراس کی فضا ختم ہو سکے ۔انھوں نے کہا تاجر طبقہ ملک بھر میں سب سے زیادہ ٹیکس دیتاہے اور آئندہ بھی باعزت طر یقے سے ٹیکس دینے کیلئے تیار ہے ،مگر پہلے سے موجود ٹیکس گزاروں کا خون نچوڑنا اور انکی عزت نفس مجروح کرنا کسی طور درست نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں