84

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کی ڈی سی آفس میں مشترکہ کھلی کچہری

Spread the love

ڈپٹی
چنیوٹ (رانا وسیم سے ) وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت پر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او محمد انور کھیتران نے ڈی سی آفس چنیوٹ میں مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوطارق نیازی، اسسٹنٹ کمشنرلیاقت علی،خضر حیات بھٹی،مس فرح دیبہ، ایس پی انوسٹی گیشن میڈم ممتاز صحرائی و ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران، سی اوز میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل و دیگر محکموں ہیلتھ، ایجوکیشن، زراعت،لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، فیسکو،ہائی وے،روڈزو دیگر محکموں کے افسران اور صحافیوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او نے کھلی کچہری میں پیش ہونے والے تمام افراد کے مسائل کو بغور سنا اور مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ بعد ازاں سابقہ کھلی کچہریوں میں موصول ہونے والی لوگوں کی درخواستوں پر افسروں کی موجودگی میں محکمانہ کاروائی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او محمد انور کھیتران کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کچہری کا مقصد عوامی مسائل سننا اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بناناے ہے ۔ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ عوام کی خدمت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات کی درخواستوں پر محکمانہ کاروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں