97

تھانہ چناب نگر پولیس کی بڑی کاروائی بین الاضلاعی منشیات فروش ملزم گرفتار

Spread the love
  • 8
    Shares

چنیوٹ (رانا وسیم سے ) ایس ایچ او چناب نگر انسپکٹر ظفر اقبال کی سربراہی میں انچارج چوکی چنا ب نگر اے ایس آئی ساجد علی اور ہمراہی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دارلعلوم غربی چنا ب نگر سے بین الاضلاعی منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی چنا ب نگر مظہر گوندل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی پی او جناب محمد انور کھیتران کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ چناب نگر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم محمود ولد ولد فرزندسکنہ دارلعلوم غربی کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے قبضہ سے ولائتی شراب کی 329 بوتلیں برآمد ہوئی ۔ ملزم کے خلاف تھانہ چناب نگرمیں مقدمہ درج کر مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او محمد انور کھیتران کی طرف سے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں