67

ڈی پی او چنیوٹ کی سٹی سرکل کے پولیس افسران سے کرائم میٹنگ

Spread the love

چنیوٹ (رانا وسیم سے )ڈی پی او آفس میں ڈی پی او محمد انور کھیتران کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔ میٹنگ میں سٹی سرکل کے پولیس افسران نے نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ ہر تھانہ کے کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کارکردگی چیک کی گئی ۔میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا مقدمات میں ملوث ملزمان اور اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کی غیر جانبدارانہ تفتیش کو یقینی بنایا جائے۔ لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت ،بلاتفریق اور بروقت انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے۔امن و امان قائم رکھنے اور کرائم پر قابو پانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاجائے اور بہتر حکمت عملی سے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے۔ فرائض میں غفلت کا مظاہر ہ کرنے والوں کیخلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں