67

ڈی پی او چنیوٹ کی پرائیویٹ سکول،کالجز کے سربراہان سے میٹنگ

Spread the love
  • 8
    Shares

چنیوٹ (رانا وسیم سے ) ڈی پی او محمد انور کھیتران نے اپنے دفتر میں پرائیویٹ سکول،کالجز کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ میں سکول و کالجز کی سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی پی او نے تمام سکول و کالجز کو ہدایت کی کہ ایس او پی کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں پولیس ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔میٹنگ میں شہدائے پولیس اور حاضر سروس پولیس ملازمان کے بچوں کی فیس میں ڈسکاؤنٹ پر تمام سکول و کالجز کے ساتھMOUطے پایااور تمام سکول و کالجز نے اس سلسلہ میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔تمام اداروں کے سربراہان نے شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا ۔شرکاء نے شہدائے پولیس کیلئے فاتحہ خوانی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں