30

ڈپٹی کمشنرساہیوال نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے

Spread the love

ساہیوالڈپٹی کمشنرساہیوال محمد زمان وٹونے اپنے دفترکے احاطہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے،انہوں نے تمام پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنا اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو میرٹ کے مطابق ان کی شکایات دور کرنے اور داد رسی کے احکامات جاری کئے۔کھلی کچہری میں تمام صوبائی محکموں کے ضلعی و تحصیل افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو سائلین کی جانب سے پیش کی جانے والے درخواستوں و مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کو بامقصد اور با معنی بناتے ہوئے سائلین کو میرٹ پر انصاف فراہم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے باقاعدگی سے انعقاد کے نتیجے میں عوام کے ضلعی انتظامیہ پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور مسائل میں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا ہفتہ وار انعقاد موجودہ حکومت کے عوام دوست ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنے فرائض ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں