67

ڈی سی اور ڈی پی او کی ڈی سی آفس چنیوٹ میں مشترکہ کھلی کچہری

Spread the love

چنیوٹ (رانا وسیم سے) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او محمد انور کھیتران نے وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت پر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے ڈی سی آفس چنیوٹ میں مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوطارق نیازی، اسسٹنٹ کمشنرلیاقت علی،خضر حیات بھٹی،مس فرح دیبہ، ڈی ایس پی سٹی محمد اعظم و ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران، سی اوز میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل و دیگر محکموں ہیلتھ، ایجوکیشن، زراعت،لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، فیسکو،ہائی وے،روڈزو دیگر محکموں کے افسران اور صحافیوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او نے کھلی کچہری میں تمام پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنااورموقع پر ہی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اورنکی دادرسی کیلئے احکامات جاری کیے، انہوں نے ہدایات دیں کہ محکموں کے ضلعی افسران لوگوں کی شکایات و مسائل اپنے دفاتر میں حل کرنے پر توجہ دیں،درخواست گزاروں کے مسائل خندہ پیشانی سے سن کر انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں،بعد ازاں سابقہ کھلی کچہریوں میں موصول ہونے والی لوگوں کی درخواستوں پر افسروں کی موجودگی میں محکمانہ کاروائی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او محمد انور کھیتران کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل سنناور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات کی درخواستوں پر محکمانہ کاروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو،انکا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو میرٹ پر حل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں