47

پولیس نے 40لاکھ تاوان مانگنے والے ملزم کورقم وصول کرتے ہوئے گرفتارکرلیا

Spread the love
  • 20
    Shares

پولیس نے 40لاکھ تاوان مانگنے والے ملزم کورقم وصول کرتے ہوئے گرفتارکرلیا،ملزم مختلف ممالک کے نمبروں سے واٹس اپ کے ذریعے نجی کارکمپنی کے منیجر سے بھتہ مانگ رہاتھا،یس ایچ اوراناندیم اقبال نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔تھانہ غلہ منڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایچ او انسپکٹر راناندیم اقبال نے بتایاکہ انہیں گزشتہ دنوں ایک کارکمپنی میں اسسٹنٹ منیجر عدنان شاہدنے شکایت کی کہ اسے مختلف ممالک کے نمبروں سے بھتہ وصولی کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔گزشتہ دنوں اسے پیغام ملاکہ تمہارے گھرکے باہر ایک لفافہ پڑاہے وہ اٹھالو۔لفافہ میں پستول کی گولیاں،قتل کی دھمکیاں اور40لاکھ روپے بھتہ مانگاگیاتھا۔عدم ادائیگی کی صورت میں جان سے ماردینے اوربچے کو اغواء کرنے کی دھمکی دی گئی۔اس صورتحال میں پوری فیملی خوف وہراس میں مبتلاتھی۔ایس ایچ اونے بتایاکہ ملزم جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کررہاتھاجس کو پکڑنا قدرے مشکل تھا۔افسران بالا کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خفیہ اداروں کی مددسے ملزم کو ٹریس کیاگیاجس نے مختلف آئی ڈیز بنارکھی تھیں۔ریڈنگ پارٹی نے جان پر کھیلتے ہوئے ملزم کو بھتہ کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاہے۔اس موقع پر انچارج انوسٹی گیشن انسپکٹر سلیم اللہ خان ،سب انسپکٹر محمد عمر،تھانیدارافضال گل اورمحمد حنیف بھی موجودتھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں