50

ساہیوال: بارش میں ڈرائیونگ کے متعلق لائیو ٹریفک آگاہی پروگرام ریڈیو آواز ایف ایم105 ساہیوال پر نشر کیا گیا.

Spread the love
  • 37
    Shares

ساہیوال: بارش میں ڈرائیونگ کے متعلق لائیو ٹریفک آگاہی پروگرام ریڈیو آواز ایف ایم105 ساہیوال پر نشر کیا گیا.

بارش میں غیر ضروری سفر کرنے سے پرہیزکریں اگر مجبوری میں کرنا بھی پڑتا ہے تو ڈرائیونگ کرتے ہوئے چند احتیاطی تدابیر پر عمل ضرور کریں تاکہ آپ حادثات سے بچے رہیں ان خیالات کا اظہار سٹی ٹریفک پولیس کے انچارج ایجوکیشن اینڈ روڈ سیفٹی ونگ حماد احمد بھلر نےٹریفک قوانین بارے آگاہی پرور گرام ایف ایم ریڈیو 105کے پرور گرام عوام دوست میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کے علاوہ موٹر سائیکل سواروں کو بھی بہت زیادہ احتیاط کرنی چاہیے، ہمیشہ ہلمیٹ کا استعمال کریں تاکہ اندوہناک حادثات سے بچ سکیں ۔ بارش اور دھند میں سفر کے دوران اپنی گاڑیوں کی فوگ لائیٹس کو جلا کر رکھیں اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے گاڑی کی رفتار کم اورزیادہ کریں۔انہوں نے کہاکہ بارش اور دھند میں استعمال ہونے والی روشنیوں کا قوانین کے مطابق ہونا ضروری ہے، زیادہ بہتر ہوگا کہ آپ پیلی روشنی کو مخصوص درجہ حرارت کے ساتھ استعمال کریں، گاڑی کو سست رفتاری سے سڑک کے کنارے پر چلائیں، بارش کے دوران سڑک کے وسط میں گاڑی چلانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، اگر سڑک پر بہت سی گاڑیاں ہیں تو ان سے ایک حد تک فاصلہ رکھیں، گاڑی چلاتے ہوئے اپنا دماغ بالکل حاضر رکھیں، بعض اوقات ساتھ بیٹھے مسافر بھی آپ کی توجہ بھٹکانے کا باعث بنتے ہیں اس لیے انہیں بھی غیر ضروری بات چیت یا ایسی حرکات سے پرہیز کا مشورہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں