93

پریس ریلیز…….

Spread the love
  • 8
    Shares

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما قاسم اکرم وڑائچ نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اتحاد جلد ریت کی دیوار ثابت ہوگا، کسی کو این آر او نہیں ملے گا اقتدار کی رسہ کشی نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اپنی شکست ہضم نہیں ہورہی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے عمران خان ہی۔بہترین انتخاب ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے ایک وفذ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا بیرون ممالک سے ملنے والے پیکیج کی رقم عوام کی۔فلاح و بہبود پر خرچ ہوگی ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہوچکا ہے ن لیگ کا مسقبل بھی جیل ہی ہے۔ اپوزیشن اتحاد میں موجود تمام سیاسی لیڈروں کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں۔ قاسم اکرم وڑائچ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سر سے پائوں تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے پاکستان کو کچھ نہیں۔ہوگا لٹیرے سیاستدانوں کا مستقبل ضرور تاریک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں