84

ساہیوال پولیس کی ناکارہ اور خراب گاڑیوں کی مکمل بحالی اور آن روڑ کرنے کا پروگرام

Spread the love

*ساہیوال پولیس کی ناکارہ اور خراب گاڑیوں کی مکمل بحالی اور آن روڑ کرنے کا پروگرام*

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی جانب ساہیوال پولیس کی کل چوبیس ناکارہ اور خراب گاڑیوں کی مکمل بحالی اور آن روڑ کرنے کے پروگرام کے تحت گزشتہ دو ماہ کے دوران آٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے اب تک پانچ گاڑیوں کو ٹھیک کروایا جا چکا ہے جبکہ بقیہ خراب گاڑیوں کو بھی دستیاب وسائل کی بہتری یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او کی جاب سے ایم ٹی او کو جلد از جلد ٹھیک کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج تھانہ بہادرشاہ چوکی محمد پور کی گاڑی کو ٹھیک کروا کر چوکی انچارج کے حوالے کیا گیا ۔اس اقدام سے جہاں موثر پولیس گشت کو یقینی بنایا جائے گا وہاں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور جرائم پر قابو پانے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں