70

گڈو شہر اور گڈو بیراج ایریگیش کالونی میں 18، 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں اور ملازمین کا احتجاج شدید نعرے بازی

گڈو شہر اور گڈو بیراج ایریگیش کالونی میں 18، 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں اور ملازمین کا احتجاج شدید نعرے بازی
کشمور میں گڈو شہر اور گڈو بیراج ایریگیش کالونی ميں18، 18 گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں اور ملازمین نے گڈو بیراج آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیپکو ایس ڈی او راجندر کمار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر یونین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گڈو شہر اور بیراج ایریگیش کالونی میں رات بھر بجلی بند رہتی ہے جس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے، سیپکو ایس ڈی او نے جان بوجھ کر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کر رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ گڈو بیراج پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائے بصورت دیگر واپڈا کو پانی کی فراہمی بند کی جائے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں