54

ساہیوال CIA کی کارروائی، 426بوتل غیر ملکی شراب برآمد

Spread the love
  • 16
    Shares

سی آئی اے سٹاف ساہیوال کی بڑی کارروائی، 426بوتل غیر ملکی شراب برآمد۔ ڈرائیور گرفتار

ساہیوال:سی آئی اے سٹاف ساہیوال کی بڑی کارروائی، 426بوتل غیر ملکی شراب برآمد ،شراب لاہور سے ساہیوال لائی جا رہی تھی جو ساہیوال کے مختلف مقامات پر سپلائی کی جاتی تھی اطلاع پر ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم رانافواداحمد نے انچارج سی آئی اے چوہدری اشرف کے ہمراہ گیمبر ٹول پلازہ کے قریب مشکوک گاڑی 781اے جے کو روکا تو کارٹنوں میں بند 426بوتل شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور گاڑی اور شراب قبضہ میں لے لی۔ملزم نے بتایا کہ وہ یہ شراب پاکپتن چوک کے رہائشی شہباز کو فروخت کرنے کے لیے لایا تھا اور یہ شراب ایمبسیڈر ہوٹل کے مالک نجم نے فروخت کے لیے بھیجی تھی۔ قبل ازیں بھی و ہ اتنی مقدار میں شراب ساہیوال میں لا چکا ہے۔ اسے لاہور سے ساہیوال شراب لانے کے عوض 10000ہزار ملتے ہیں۔ شہریوں نے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رانا فواداحمد اور دیگر ریڈنگ پارٹی کی کارکردگی کو سراہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں