43

فوٹو جرنلسٹس کسی بھی معاشرے میں آنکھ کی حیثیت رکھتے ہیں۔میاں اسلم

Spread the love
  • 6
    Shares

اسلام آباد(شاہدمحمود)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے نیشنل پر یس کلب اسلام آباد میں راولپنڈی ،اسلام آباد فو ٹو جر نلسٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر سجاد حید ر اور ان کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبر ان سے ملاقات کی اور انھیں فو ٹو جر نلسٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور گلد ستہ پیش کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی میڈیا کو آرڈینیٹر شاہد شمسی اور اسلام آباد کے سیکرٹری اطلا عات سجاد احمد عباسی بھی مو جو د تھے۔
اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا فو ٹو جر نلسٹ کسی بھی معاشرے میں آنکھ کی حیثیت رکھتے ہیں جو معاشرے میں پائی جانے والی خو بیوں اور خا میوں کو اُجاگر کر تے ہیں ۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی فو ٹو جر نلسٹس کے مسائل کے حل کے لیے حسب روایت اُن کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کر ے گی ۔فو ٹو جر نلسٹس جان ہتھیلی پر رکھ کر حا لات کی اصل شکل دنیا کے سامنے پیش کر تے ہیں ان کی کا وشوں کے بغیر دُور دارز اور پسماندہ علاقوں کی اصل تصویر عوام کی نظروں سے اوجھل اور تمام سیاسی و سماجی سر گر میاں بے رنگ ہو تی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں