129

ساہیوال:سانحہ مال روڈ لاہور کے بم دھماکہ میں شہید ASIکی سالانہ برسی

Spread the love
  • 27
    Shares

ساہیوال:سانحہ مال روڈ لاہور کے بم دھماکہ میں شہید اے ایس آئی عصمت اللہ کی سالانہ برسی کے موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء کی جانب سے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سلیم خاں رتھ نے ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن عابد حسین بھلہ کے ہمراہ سانحہ مال روڈ لاہور کے بم دھماکہ میں شہید اے ایس آئی عصمت اللہ کی سالانہ برسی کے موقع پر شہید کی قبرپر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی ۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے شہید کے بچوں کو پیار دیا ان کے ساتھ وقت گزارا اور ایصال ثواب کے لئےمنعقد کی گئی محفل میں شرکت کی ۔اس بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن ریٹائرڈ احمدمبین زیدی اور ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل بھی فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں