- 38Shares
*ایس ایچ او تھانہ سٹی چیچہ وطنی رانا آصف سرور اور ان کی ٹیم کی بڑی کاروائی*
ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ علی ضیاء کی ہدایت پر تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران
تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 164/2002 جرم 302- 324 قتل کے دو اشتہاری مجرم طاہر جاوید عرف طارا قوم رحمانی امانت اور امانتی قوم انصاری کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا۔
دونوں ملزموں نے دوران لڑائی محمد ارشد ساکن شاکر کالونی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ اور اس کا بھتیجا قیصر کو خنجر مار کر زخمی کردیا تھا۔
دونوں ملزم 2002 سے اشتہاری تھے اور بھیس بدل بدل کر فیصل آباد میں رہ رہے تھے ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا آصف سرور اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے دونوں ملزموں کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ علی ضیاء نے ایس ایچ او رانا آصف سرور اور ان کی ٹیم کی کاوش کو سراہتے ہوئے۔ مبارکباد دی ہے۔

نعمان چوہدری ساہیوال شہر سے 63نیوز کے نمائندہ ہیں جو کہ 2018 سے ادارہ کے ساتھ منسلک ہیں اور ایک با شعور شہری کی حیثیت سے اپنے علاقائی مسائل کو متعلقہ حکام بالا تک پہنچاتے ہوئے اپنے صحافتی فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ وکالت جیسے مقدس پیشہ سے بھی منسلک ہیں اور عوام کو انصاف کی جلد اور یقینی فراہمی ممکن بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں