44

انٹر ڈسٹرکٹ پولیس ٹورنامنٹ کا انعقاد ساہیوال, اوکاڑہ اور پاکپتن کی ٹیموں کے درمیان تینوں اضلاع میں منعقد

ساہیوال (63نیوز ساہیوال) انٹر ڈسٹرکٹ پولیس ٹورنامنٹ کا انعقاد ساہیوال, اوکاڑہ اور پاکپتن کی ٹیموں کے درمیان تینوں اضلاع میں منعقد کیا گیا فائنل ڈے پر ریجنل پولیس آفیسر ہمایوں بشیر تارڑ نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا اور ریجنل سپورٹس آفیسر اے ڈی آئی جی رانا افتخار احمد بھی موجود تھے. فٹ بال کا فائنل اوکاڑہ نے جیتا، بیڈمنٹن ڈبل اینڈ سنگل میل کا فائنل اوکاڑہ، بیڈمنٹن ڈبل فیمیل کا فائنل اوکاڑہ، بیڈمنٹن سنگل فیمیل کا فائنل ساہیوال، کرکٹ ہارڈ بال اوکاڑہ، والی بال میچ کا فائنل اوکاڑہ، رسہ کشی کا فائنل ساہیوال اور کبڈی سرکل سٹائل کا فائنل ساہیوال نے جیتا. اس موقع پر آر پی او ہمایوں بشیر تارڑ نے کہا کہ ایسی کھیلوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے. یہ ملازمین میں تفریح کے ساتھ ساتھ جسمانی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہیں. ان کا انعقاد جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں