172

پاکپتن: تھانہ صدر پولیس کی بروقت کاروائی پر بیوہ خاتون کے گھر چوری کا منصوبہ ناکام چور مال چھوڑ کر فرار ہوگئے

پاکپتن (محمد عمران سے ) پاکپتن: تھانہ صدر پولیس کی بروقت کاروائی پر بیوہ خاتون کے گھر چوری کا منصوبہ ناکام چور مال چھوڑ کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق پاکپتن تھانہ صدر کی پولیس چوکی فرید کوٹ کے انچارج اے ایس آئی منیربابرکی بڑی کارروائی گزشتہ رات غریب محنت کش انور بی بی بیوہ ، زوجہ بشیر احمد قوم کمہار سکنہ 38ایس پی جس کی ایک عدد بھینسیں اور ایک عدد کٹا مالیاتی 175000 جوکہ ان کے گھر سے نامعلوم چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کر کے فرار ہو رہے تھے جس کا علم ہوتے ہی غریب بیوہ خاتون نے فوراً کرائم فائٹر چوکی انچارج منیربابر اے ایس آئی کو اطلاع دی جس پر اے ایس آئی منیر بابر نے بمعہ نفری چوروں کا پیچھا کرتے ہوئے مال مسروقہ برآمد کر لیا جبکہ چور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مفرور چوروں کی تلاش جاری ہے چوکی انچارج منیربابر نے سکندر چوک میڈیا ٹیم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایات کے مطابق اگر ہر گاؤں میں ٹھیکری پہرہ لگایا جائے تو جرائم میں نمایاں کمی ہوئی سکتی ہے انشاءاللہ میں جلد ہی علاقے سے تمام جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے کھڑا کروں گا عوام کے لیے ہمارے دروازے ہروقت کھلے ہیں سائلین جب بھی آئیں ہم ان کی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے تیار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں