120

گرین ڈے پاکستان کے سلسلے میں ضلع ساہیوال میں شجر کاری مہم کا آغاز ہو گیا ہے

Spread the love
  • 11
    Shares

ساہیوالگرین ڈے پاکستان کے سلسلے میں ضلع ساہیوال میں شجر کاری مہم کا آغاز ہو گیا ہے جس دوران ضلع بھر میں 3لاکھ 7ہزار پودے لگائے جائیں گے -مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو نے گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول میں پودا لگا کر کیا -ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملک وسیم سجاد اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے -انہو ں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ اس مہم کو کامیاب بنانے میں دیہات کی سطح پر طلبا و طالبات ،اساتذہ اور والدین کو متحرک کیا جائے اور انہیں شجر کاری کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے -انہوں نے لگائے جانے والے درختوں کی دیکھ بھال کے لئے طریقہ کار وضع کرنے کی بھی ہدایت کی -اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر ملک وسیم سجاد نے بتایا کہ محکمہ جنگلات نے سرکاری اداروں کو ارزاں نرخوں پر پودوں کی فراہمی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور ضلع بھر میں محکمے کی8نرسریوں سے پودے فراہم کئے جائیں گے -بعد ازاں شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول سے یونیورسٹی آف ساہیوال تک ایک واک کی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کی -واک میں ساہیوال سے تعلق رکھنے والے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلبا ،اساتذہ اور غیر تنظیموں کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شجر کاری کی اہمیت کے نعرے درج تھے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں